قومی خبریں

15 ارب کے اعلان سے کسانوں کا مذاق اڑایا گیا:خالد کھوکھر

صدر پاکستان کسان اتحاد خالد کھوکھر نے کہا ہے کہ 15 ارب روپے کا اعلان کر کے کسانوں کا مذاق اڑایا گیا ہے، اس طرح رہا تو اگلے سال گندم کاشت نہیں کریں گے۔

15 ارب کے اعلان سے کسانوں کا مذاق اڑایا گیا:خالد کھوکھر

مریم نواز کے کہنے پر  گندم تو کاشت کرلی مگر ابھی تک کسی کسان سے ملاقات نہیں کی۔ اس وقت تک مریم نواز  نے کسی کسان زمیندار سے ملاقات نہیں کی۔ سلمیٰ بٹ مریم نواز کی ترجمان بنی ہیں۔ ان کو کسانوں کا کچھ نہیں پتا۔ کسی ایسے انسان کو لائیں جو کسانوں سے بات تو کرے۔ جس کو زراعت کا پتا نہیں اس کو منسٹری دے دی ہے۔ خالد کھوکھر نے کہا کہ کسانوں کو ان کے حقوق نہیں مل رہے۔ گندم کی فصل کا ریٹ کسانوں کو نہیں مل رہا۔ انہوں نے کہا کہ موسمی تبدیلیوں سے کسانوں کا کھربوں کا نقصان ہوا ہے۔ اس طرح کے حالات سے کاشتکار خودکشی کرنے پر مجبور ہیں۔ کاشت کار ڈر ڈر کر زندگی گزار رہا ہے۔ کپاس کا کاشت کار رو رہا ہے، حکومت کے کہنے پر کپاس کاشت کی گئی۔

کسان خوشحال ہوگا تو ملک ترقی کرے گا: ہمایوں اختر خان

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button