بین الاقوامی
10 دن میں ایران کے متعلق پتا چل جائے گا، ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ دس دن میں ایران کے بارے میں پتہ چل جائے گا، ایران کو کسی صورت ایٹمی ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

10 دن میں ایران کے متعلق پتا چل جائے گا، ٹرمپ
صدر ٹرمپ کا اپنے اعلان میں کہنا تھا کہ معاہدہ نہ کیا تو نتائج برے ہوں گے، وقت آگیا ہے کہ ایران ہمارے ساتھ امن کے راستے پر چلے۔
غزہ بورڈ آف پیس کے پہلے اجلاس سے خطاب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ 10 دن میں ایران کے متعلق پتا چل جائے گا
ہم غزہ کے لوگوں کے لیے روشن مستقبل چاہتے ہیں، حماس معاہدے کے مطابق اپنے ہتھیار ہمارے حوالے کر دے گا۔
واضح رہے کہ اجلاس شروع ہونے سے پہلے صدر ٹرمپ نے امن بورڈ کے شرکا سے گفتگو بھی کی۔
اس موقع پر امریکی صدر سے وزیراعظم شہباز شریف سے بھی جملوں کا تبادلہ ہوا۔










