1 گھنٹے میں 10 اسرائیلی جنگی طیارے مار گرائے، ایران
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایرانی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ایک گھنٹے میں اسرائیل کے 10 طیارے مار گرائے ہیں۔ دوسری طرف اسرائیل نے کروز میزائلوں سے تہران، بندر عباس سمیت کئی ایرانی شہروں پر نیا حملہ کردیا ہے، جس کے ساتھ ہی ایرانی دفاعی نظام حرکت میں آگیا ہے۔
10 اسرائیلی جنگی طیارے مار گرائے
خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیل نے مغربی ایران میں میزائل فیکٹری پر حملے کا دعویٰ کیا اور کہا کہ خرم آباد میں زیر زمین میزائل فیکٹری کو نشانہ بنایا ہے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق فیکٹری زمین سے زمین تک مار کرنے والے اور کروز میزائلوں کی تھی۔