قومی خبریں
یکجہتی و باہمی اتحاد ناگزیر ہو چکا: ایاز صادق
سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے قومی یکجہتی اور باہمی اتحاد ناگزیر ہو چکا۔

یکجہتی و باہمی اتحاد ناگزیر ہو چکا: ایاز صادق
یوم پاکستان کے حوالے سے ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان ہمارے آباؤ اجداد کی بے مثال قربانیوں اور طویل جدو جہد کا ثمر ہے۔ اب اسے ہم نے سنبھالنا ہے اور اس کی ترقی کے لیے کام کرنا ہے۔
سپیکر قومی اسمبلی نے بانیانِ پاکستان کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا اور کہا ہے کہ 23 مارچ 1940ء کو برصغیر کے مسلمانوں نے علحیدہ وطن کے قیام کا عزم کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ یوم پاکستان تجدید ِ عہد کا دن ہے، ہمیں وطن عزیر کے لیے تمام تر توانائیاں برؤئے کار لانے کا عہد کرنا ہے۔ ملک کو دہشت گردی کے درپیش چیلنجز کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے ناسور کا سامنا ہے، جس سے نمٹنے کے لیے یکجہتی اور اتفاق رائے کی ضرورت ہے۔