بین الاقوامی

یوکرین کا بیس فیصد چھوٹا نقشہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کے صدر زیلنسکی کو یوکرین کا بیس فیصد چھوٹا نیا نقشہ دیدیا۔

85 / 100 SEO Score
یوکرین کا بیس فیصد چھوٹا نقشہبیس فیصد

امریکی میڈیا کے مطابق جنگ کےدوران روس میں شامل ہوئے مشرقی علاقوں سے یوکرین نے دستبردار ہونے پر غور کا عندیہ دیدیا ہے۔  یوکرینی صدر نے امریکی ہم منصب سے اوول آفس میں ملاقات کی، لباس پر پچھلی بار تنقید کے سبب اس مرتبہ انہوں نے رسمی سوٹ پہن کر شرکت کی تاہم ٹائی لگانے سے گریز کیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کے صدر زیلنسکی کو یوکرین کا بیس فیصد چھوٹا نیا نقشہ دیدیا۔

بیس فیصد

برطانیہ کے وزیراعظم اسٹارمر، فرانس کے صدر میکرون سمیت یورپی رہنما بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔ صدر زیلنسکی نے کہا کہ صدر ٹرمپ سے بہت اچھی بات ہوئی تاہم بہترین بات مستقبل میں ہوگی۔ یوکرینی صدر  اور یورپی رہنماؤں نے یوکرین کیلئے سیکیورٹی یقین دہانیوں پر زور دیا تاہم اس بارے میں حتمی صورتحال سامنے نہیں آئی۔ واضح رہے کہ جنگ ختم کرنے کے لیے صدر ٹرمپ روس اور یوکرین کے صدور سے اب ایک ساتھ ملاقات کریں گے۔

فرانس کے صدر میکرون نے کہا ہے کہ ٹرمپ پیوٹن زیلنسکی ملاقات میں یورپ کی بھی نمائندگی ہونی چاہیے۔

ٹرمپ اور پیوٹن کی الاسکا میں ملاقات

بیس فیصد

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button