قومی خبریں
وفاقی حکومت کی MQM کو ترقیاتی کام کروانے کی یقین دہانی
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی دھمکی پر وفاقی حکومت نے کراچی اور حیدرآباد میں ترقیاتی کام کروانے کی یقین دہانی کروادی۔

وفاقی حکومت کی MQM کو ترقیاتی کام کروانے کی یقین دہانی
ایم کیو ایم پاکستان کے تحفظات پر وفاقی وزیر احسن اقبال نے آن لائن میٹنگ کی۔ احسن اقبال نے سعودی عرب سے ایم کیو ایم رہنماؤں سے آن لائن میٹنگ کی۔
زوم میٹنگ میں چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، مصطفیٰ کمال، امین الحق، جاوید حنیف اور اظہارالحسن شریک تھے۔ میٹنگ میں متعلقہ ادارے کے افسران بھی شریک تھے۔ میٹنگ میں کراچی اور حیدرآباد کے ترقیاتی فنڈز، جلد کام شروع کرنے پر بات چیت ہوئی۔ وفاقی وزیر نے جلد ترقیاتی کام شروع کروانے کی یقین دہانی کروائی۔