قومی خبریں
پہلگام: پاک فوج کی جنگی مشقیں جاری
پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت کے جارحانہ عزائم کے پیش نظر پاک فوج کی مشقیں جاری ہیں۔

پہلگام: پاک فوج کی جنگی مشقیں جاری
جنگی مشقیں سیالکوٹ، نارووال، ظفروال اور شکر گڑھ کے علاقوں میں کی جارہی ہیں۔ مشقوں میں چھوٹے بڑے جدید ہتھیاروں سمیت ٹینکوں، توپ خانہ اور انفنٹری نے حصہ لیا ہے۔ 29 اور 30 اپریل کی درمیانی شب بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول (LOC) پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت نے LOC پر سیز فائر کی خلاف ورزی کی ہے۔ بھارت کی جانب سے ایل او سی کے کیانی اور منڈل سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی گئی۔ بھارت کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ میں چھوٹے ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔ پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب دیا۔