بین الاقوامیتازہ ترین

یونان میں کشتی الٹنے سے 4 پاکستانی جاں بحق ہونے کا معاملہ

کشتی کے انجن، واکی ٹاکی، جی پی ایس ٹھیک نہیں تھے، متاثرین

یونان کشتی حادثے میں زندہ بچ جانے والے پاکستانیوں نے دکھ بھری داستان سناتے ہوئے کہا ہے کہ جس کشتی پر سوار تھےاس کے نہ انجن ٹھیک تھے، نہ واکی ٹاکی نہ جی پی ایس درست حالت میں تھے۔

متاثرین کا کہنا ہے کہ چھوٹی سی کشتی میں 84 افراد سوار تھے، بپھرے سمندر کی اونچی لہروں میں کشتی کارگو جہاز سے ٹکرا کر الٹ گئی۔

متاثرین نے مزید بتایا کہ درجنوں پاکستانی ہماری آنکھوں کے سامنے ڈوب گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ کارگو شپ نے ہمیں بچایا، کپڑے، موبائل سمیت سارا سامان بہہ گیا، مدد کی جائے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے یونان میں ایک سے زائد کشتیاں الٹنے کے واقعات میں 4 پاکستانی شہریوں کی موت کی تصدیق کردی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یونانی حکام کی طرف سے تازہ ترین معلومات فراہم کی گئی ہیں۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایتھنز میں موجود مشن یونانی حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے، تاکہ زندہ بچ جانے والوں کی مدد کی جاسکے اور جاں بحق افراد کی میتیں واپس لائی جا سکیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button