قومی خبریں

ملک بھر میں جشن میلاد جوش و خروش سے منایا گیا

رحمت اللعالمین، خاتم النبیین، ہادیٔ عالم، نبیٔ کریم حضرت محمد ﷺ کی ولادت کا جشن ملک بھر میں مذہبی عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا گیا۔

85 / 100 SEO Score
ملک بھر میں جشن میلاد جوش و خروش سے منایا گیاجشن میلاد

ملک بھر کی فضاؤں میں درود و سلام کی صدائیں دن بھر گونجتی رہیں، مساجد، عمارتیں، گلیاں، محلے، چوک، چوراہے خوبصورتی سے سجائے گئے اور آقائے دو جہاں سے محبت و عقیدت کا اظہار کیا گیا۔

جشن میلاد النبی ﷺ کے دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔

نمازِ فجر کے بعد مساجد اور گھروں میں ملکی ترقی، سلامتی، خوش حالی اور امتِ مسلمہ کے اتحاد کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔جشن میلاد

کراچی میں جشن میلاد النبیﷺ  کی مناسبت سے جماعتِ اہلسنت، سنی تحریک اور دیگر جماعتوں کی جانب سے ریلیاں اور جلوس نکالے گئے۔

 مرکزی جلوس میمن مسجد سے برآمد ہوا، جس میں وزیرِ اعلیٰ اور گورنر سندھ بھی شریک ہوئے۔

مرکزی جلسہ نشترپارک میں ہوا جس سے سربراہِ جماعتِ اہلسنت شاہ عبدالحق قادری، علامہ کوکب نورانی اوکاڑوی، حاجی حنیف طیب، ثروت اعجاز قادری اور دیگر علمائے کرام نے خطاب کیا۔

کراچی میں گلی محلے، سڑکیں چوراہے سرکار کی آمد مرحبا کے نعروں اور نعتوں سے گونج اُٹھے۔

شہر میں جماعتِ اہلسنت اور دیگر مذہبی جماعتوں کی جانب سے ریلیاں اور جلوس نکالے گئے، جن میں شمعِ رسالت کے ہزاروں پروانے شریک ہوئے۔

جماعتِ اہلسنت کے تحت نیو میمن مسجد ایم اے جناح روڈ سے ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت شاہ عبدالحق قادری نے کی۔ ریلی میں وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، گورنر سندھ کامران ٹیسوری، متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما و وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال اور دیگر بھی شریک ہوئے۔

سندھ حکومت کا عید میلاد النبی ﷺ پر 2 تعطیلات کا اعلان

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button