یقین ہے جنوری سے پہلے عمران خان سے ملاقات ہو جائے گی، سلمان اکرم راجہ

||Mashriq Urdu||
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کے دوران سلمان اکرم راجہ نے کہا ملک میں مصنوعی نظام قائم ہے جو زیادہ دیر تک نہیں چل سکتا،
انہوں نے کہا کہ سب کیلیے پولیٹیکل اسپیس ختم کر دی گئی ہے۔
ہمارے مسائل کا فوراً حل نکلنا چاہیے، 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات کی تحقیقات کیلیے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔
ہزاروں کی تعداد میں ہمارے کارکنان جیلوں میں ہیں، انہیں رہا کیا جائے۔
ہمارے کچھ مطالبات پر فوری عمل ہونا چاہیے۔
انھوں نے کہا ہم نہیں چاہتے کہ باہر سے بیٹھ کر کوئی پاکستان میں حکومتوں کا فیصلہ کرے۔
ہم چاہتے ہیں کہ عوام کی خواہش کے مطابق ملک کو چلنے دیا جائے۔
مداخلت کو ختم کیا جائے، تاکہ عدلیہ اور الیکشن کا نظام آزاد ہو۔
قانون و آئین کے خلاف پہلے بھی بہت سے فیصلے ہوئے ہیں۔
ملک کا نظام منفی رویوں پر مبنی ہے۔ ہر جماعت کو حق حاصل ہے کہ وہ ارتقا کے عمل سے گزرے۔
قتل کے الزام میں گرفتار ملزمان کو ضمانت مل جاتی ہے، پی ٹی آئی لیڈرز کو کیوں نہیں مل رہی۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا دو جنوری سے قبل عمران خان سے ملاقات کر ینگے اور لائحہ عمل طے کرینگے۔ مذاکراتی کمیٹی بانی پی ٹی آئی نے بنائی تھی۔
مذاکرات کا عمل بانی پی ٹی آئی کی تائید سے ہی چلے گا۔