اوستا محمد:ڈپٹی کمشنر نے رمضان پیکج میں نظر انداز کیا
وزیر اعلی بلوچستان کی جانب سے ملنے والی رمضان پیکج میں ڈپٹی کمشنر ضلع اوستا محمد نے میونسپل کارپوریشن کے کونسلرز کو نظر انداز کیا ہے

اوستا محمد:ڈپٹی کمشنر نے رمضان پیکج میں نظر انداز کیا
اوستا محمد: (ذوالفقار علی کھوسہ) میونسپل کارپوریشن کے جنرل کونسلرز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ وزیر اعلی بلوچستان کی جانب سے ملنے والی رمضان پیکج میں ڈپٹی کمشنر ضلع اوستا محمد نے میونسپل کارپوریشن کے کونسلرز کو نظر انداز کیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر سے جب میئر کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی تو انہوں نے ہمیں 5 ٹوکن دینے کی یقین دہانی کرائی۔ جو کہ آٹے میں نمک کے برابر ہے۔ ہمارے وارڈ بڑے ہیں 5 ٹوکن کچھ بھی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر سیاسی اثر رسوخ کی بناء پر من پسند لوگوں کو رات کی تاریخی میں راشن دے رہا ہے۔ بلدیاتی نمائندوں کو راشن سے محروم رکھا گیا ہے۔ کونسلرز کا کہنا تھا کہ ہم وزیر اعلی بلوچستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ رمضان پیکج سے بلدیاتی نمائندوں کو نظر انداز کرنے فوری نوٹس لیں۔ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کیئے گئے تو ہم ڈپٹی کمشنر کے خلاف احتجاجی ریلی اور ان کے آفس کے سامنے احتجاجی کیمپ قائم کریں گے۔ یہ ہمارا حق ہے ہمیں بھی عوام نے ووٹ دے کر اپنا نمائندہ منتخب کیا ہے۔ پریس کانفرنس میں یونسپل کارپوریشن کے جنرل کونسلران بگن خان جمالی لیاقت علی بلیدی محمد درانی ریٹی حاجی محبوب علی پلال زاکر حسین رڈ۔ دوست محمد مینگل راجہ خان گولہ فائق علی بنگلزئی ملک محمد انور بنگلزئی ریاض حسین تنیہ ارباب محمد بچل پلال رئیس محمد جان پلال صلاح الدین قریشی ڈاکٹر عطاء اللہ جمالی لعل چند سلیم اختر سومرو میر حسن میکن صادق بوہڑ عبدالرزاق ابڑو نے شرکت کی۔