پاکستان زراعت شماریات کا افتتاح کر دیا گیا
زراعت پاکستان کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، جو جی ڈی پی، برآمدات اور قومی روزگار میں اہم کردار ادا کرتی ہے، احسن اقبال

پاکستان ادارۂ شماریات کا وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے افتتاح کیا، انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زراعت پاکستان کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے، جو جی ڈی پی، برآمدات اور قومی روزگار میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ نے مزید کہا کہ اس زراعت شماری سے جمع شدہ ڈیٹا پالیسیوں کی تشکیل میں کلیدی کردار ادا کرے گا، جو وسائل کے منصفانہ تقسم، فصلوں کے نمونوں اور غذائی تحفظ جیسے اہم چیلنجوں کا مقابلہ کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔
پروفیسر احسن اقبال نے مزید اس بات پر زور دیا کہ یہ اعداد و شمار زراعت سے وابستہ افراد کو سہولت فراہم کرے گا اور پیداواری صلاحیت میں اضافے کے ساتھ ساتھ کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات کی حوصلہ افزائی کرے گا۔ انہوں نے وفاقی حکومت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ یقینی بنائےجائے گا کہ پاکستان بھر کے کسانوں کو پائیدار ترقی کے لیے ضروری وسائل اور معاونت فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کے لیے مستقل اور پائیدار پالیسیاں ناگزیر ہیں، اور ملک سیاسی عدم استحکام کے باعث پالیسیوں کے تسلسل میں خلل کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے ساتویں زراعت شماری کو معاشی اصلاحات اور ڈیٹا پر مبنی پالیسی سازی کی جانب ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔
وفاقی وزیر نے GIS ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل ٹولز کے استعمال کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ ڈیٹا جمع کرنے اور تجزیے کے عمل کو آسان بناتے ہوئے مؤثر وسائل کی تقسیم اور اہدافی اقدامات کو یقینی بنائے گا۔انہوں نے پالیسیوں کی تشکیل میں زراعت شماری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ پالیسیاں غذائی ضروریات کےتحفظ، کسانوں کو بااختیار بنائیں گی اور پاکستان کے زرعی شعبے کی ترقی میں معاون ثابت ہوں گی۔ پروفیسر اقبال نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں اور تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کاشتکاروں کی زندگی بہتر بنانے اور پاکستان کی زرعی پائیداری کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
یہ مشترکہ تعاون پر مبنی اقدام، جس میں حکومت اور صنعت کی مختلف سطحیں شامل ہیں، پاکستان کے زرعی شعبے اور کسانوں کے خوشحال مستقبل کو یقینی بنانے میں ایک اہم قدم کی نمائندگی کرتا ہے