شوبز

ہندی فلم انڈسٹری میں ایک آؤٹ سائیڈر ہوں، شاہ رخ خان

بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے خود کو نیم یتیم کہتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہندی فلم انڈسٹری میں ایک آؤٹ سائیڈر ہیں۔

انسٹاگرام پر والٹ ڈزنی اسٹوڈیوز انڈیا کی جانب سے پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں کنگ خان نے مفاسا: دی لائن کنگ، (آئندہ آنیوالی امریکن میوزیکل ڈرامہ فلم) کے بارے میں بھی گفتگو کی، جس میں انھوں نے مفاسا کےلیے اپنی آواز ریکارڈ کرائی ہے۔ فلم 20 دسمبر کو ریلیز ہوگی۔

شاہ رخ خان نے ویڈیو کلپ میں کہا کہ اگر عاجزی کا مظاہرہ نہ کروں اور کہوں، ہاں میری کہانی ہی ایسی ہے، یہ تو اس میں فٹ ہوگی۔

انکا کہنا تھا کہ تکنیکی طور پر بات کی جائے تو کوئی بھی جس کے والدین نہ ہوں ایک یتیم ہی ہوتا ہے، میں نے اپنے والدین کو اپنی جوانی میں ہی کھو دیا تھا تو میں ایک نیم یتیم ہوں۔

بالی ووڈ سپر اسٹار کا کہنا تھا کہ یہ ایک آؤٹ سائیڈر (باہر سے آنے والے) کی کہانی ہے، میری فیملی کا کوئی بھی فلمسازی کی بزنس میں نہیں ہے۔ میں دہلی سے ممبئی آیا تو میں آؤٹ سائیڈر ہی ہوں۔ یہ ہے کنگ (بادشاہ) کی کہانی، تو جی ہاں میں کنگ ہوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button