پاکستان

ہم کیوں اپنی آواز کیوں دبائیں؟ ہمارے ورکرز شہید ہوئے ہیں، صاحبزادہ حامد رضا

سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس شہداء کی لاشیں ہیں، ہم کیوں اپنی آواز دھیمی کریں۔

اسلام آباد میں پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے 5 ہزار کارکن قید میں ہیں۔

حامد رضا کا کہنا ہے کہ ہمارے کارکن لاپتہ ہیں، ہم کیوں اپنی آواز کو دھیما کریں۔

سنی اتحاد کونسل کے سربراہ نے مزید کہا کہ ہم اس وقت ریسیونگ اینڈ پر ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت کا ظلم اور فسطائیت دیکھ رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button