پاکستان

ہم نے سپیکر ایاز صادق کی دعوت قبول کر لی ہے: شیخ وقاص اکرم

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی ملاقات کی دعوت قبول کر لی۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کل ہماری مذاکراتی کمیٹی ملاقات کے لیے جائے گی، ملاقات کی پیشرفت سے بانئ پی ٹی آئی کو آگاہ کیا جائے گا۔

شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ سول نافرمانی کی تحریک مؤخر یا منسوخ کرنے کا فیصلہ عمران خان کریں گے،

انہوں نے کہا کہ اُمید ہے کل حکومتی کمیٹی سنجیدگی کا مظاہرہ کرے گی۔

واضح رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اپوزیشن سے مذاکرات کے لیے وزیرِ اعظم کے کمیٹی بنانے کا خیرمقدم کرتے ہوئے حکومت اور اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹیوں کو ملاقات کی دعوت دی ہے۔

دونوں کمیٹیوں کا پہلا اجلاس کل اسپیکر چیمبر میں دن 11 بجے ہو گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button