لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے صوبے اسی سوچ پر آپریٹ کرتے ہیں جو چیف منسٹر کے منہ سے نکلتا ہے۔
شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ چیف منسٹر کے منہ سے نکلا ڈائریکٹو بن جاتا ہے اور کام شروع ہو جاتا ہے۔
عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ ڈیموکریسی کے بغیر آپ کا ملک نہیں چلے گا، پاکستان میں جو گروتھ ہوئی ہے وہ ڈیموکریٹک دور میں ہی ہوئی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ایوب خان کے زمانے میں گروتھ آئی، اگر وہ دور ڈیموکریٹک دور ہوتا تو اس سے بھی بہتر گروتھ ہوتی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے اس وقت پرائیویٹائزیشن کی جب کسی ملک نے نہیں کی تھی، ہم نے بینک بیچے، سیمنٹ بیچی اور فرٹیلائزر بیچا۔
شاہد خاقان عباسی کا یہ بھی کہنا ہے کہ آپ کے پاس تعلیم ہونی چاہیے، ڈگری نہیں، آپ کے پاس دنیا کا تجربہ ہونا چاہیے۔