قومی خبریں

ہربنس پورہ: گھر میں سلنڈر دھماکے سے عمارت گر گئی، 3 افراد جاں بحق

دھماکے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا

51 / 100 SEO Score
ہربنس پورہ: گھر میں سلنڈر دھماکے سے عمارت گر گئی
ہربنس پورہ میں گیس سلنڈر پھٹنے سے زور دار دھماکا

ہربنس پورہ میں گیس سلنڈر پھٹنے سے زور دار دھماکا ہوا جس میں عمارت زمین بوس ہوگئی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق لاہور کے علاقے ہربنس پورہ نادر مارکیٹ کے قریب دھماکے کے باعث عمارت منہدم ہونے سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ 7 زخمیوں کو ملبے سے زندہ نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔دھماکے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، پولیس اور ریسکیو حکام نے واقعے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کر دیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button