علاقائی

ہائما کالج آف انجینئرنگ ٹیکنالوجی میں نصابی اپ گریڈیشن

انجمن حمایتِ اسلام کے صدر جسٹس (ر) رستم علی ملک کی صدارت میں میاں محمد منیر مہمانِ خصوصی تھے.

83 / 100 SEO Score

ہائما کالجہائما کالج آف انجینئرنگ ٹیکنالوجی میں نصابی اپ گریڈیشن

لاہور (عُمرشہزاد سے) ہائما کالج آف انجینئرنگ ٹیکنالوجی سبزہ زار میں یونی ورسٹی الحاق اور این ٹی سی ایکریڈیئیشن کے ذریعے نصابی اپ گریڈیشن کے بعد پہلے سیشن کے آغاز پر انتظامی کمیٹی کے صدر آفتاب اسلام آغا، سیکرٹری میاں شاہد لطیف اور پرنسپل اظہر اقبال شاد کی جانب سے منعقدہ شکرگزاری کی تقریب انجمن حمایتِ اسلام کے صدر جسٹس (ر) رستم علی ملک کی صدارت میں منعقد ہوئی.
سیکرٹری جنرل انجمن میاں محمد منیر مہمانِ خصوصی تھے، دیگر مہمانوں میں پروفیسر ڈاکٹر شوکت علی، مرزا خادم حسین جرال، مدثر لطیف راں، میاں افتخار احمد، میاں خورشید انور، قاضی خبیب امین، میاں ضرار احمد، زبیر عمران خواجہ، میاں مشتاق پیرزادہ، سہیل محمود بٹ اور زوار احمد شیخ شامل تھے۔ منتظمین نے نوید دی کہ ہائما کالج آف انجینئرنگ ٹیکنالوجی میں نصابی اپ گریڈیشن سول اور الیکٹریکل انجینئرنگ کے شعبوں میں چار سالہ بی ایس پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ہے.
جس کے نتیجے میں اندرون و بیرونِ ملک اعلیٰ تعلیم و تربیت یافتہ انجینئرز وسیع پیمانے پر خدمات انجام دے کر شہریوں کو سہولیات ِ زندگی میں اضافہ کریں گے۔ انجمن حمایتِ اسلام کے عہدیداروں اور اراکین نے کالج انتظامیہ کو ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل پر اظہارِ مسرت کرتے ہوئے مبارک دی۔

قصور: ڈی ایس پی سٹی منشیات کے خاتمے کا عزم

ہائما کالج

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button