قومی خبریں

ہاؤس اریسٹ آفر محسن نقوی نے کی تھی، شیر افضل مروت

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ عمران خان کو ہاؤس اریسٹ آفر اسٹیبلشمنٹ اور حکومت کی طرف سے محسن نقوی نے کی تھی۔ 

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ عمران خان کو ہاؤس اریسٹ آفر اسٹیبلشمنٹ اور حکومت کی طرف سے محسن نقوی نے کی تھی۔ شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ عمران کی ہاؤس اریسٹ کی آفر رد کی گئی، اس آفر سے انکار پر تین ہفتے یا 20 دسمبر کو عمران خان کی رہائی کی پیشکش ہوئی، یہ پیشکش بھی محسن نقوی کے ذریعے کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ 26 نومبر کا سانحہ ہوا تو حالات تبدیل ہوگئے اور سیاسی قیادت سے مذاکرات شروع ہوگئے۔

ڈیل کی پہلے دن سے آفرز آرہی ہیں، علیمہ خان

ماضی میں اسٹیبلشمنٹ وقتاً فوقتاً ڈائریکٹ یا ان ڈائریکٹ رابطہ کرتی رہی ہے۔ شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ 26 نومبر کے سانحہ کے بعد اب کوئی بیک ڈور مذاکرات نہیں ہو رہے۔ حکومتی مذاکراتی ٹیم میں محسن نقوی کو شامل کیا جاتا تو شاید یہ ملاقات ہوچکی ہوتی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ محسن نقوی صاحب مذاکراتی ٹیبل پر بڑی لچک دکھاتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button