صحت و غذا

رائی کے دانوں کا استعمال صحت کی ضمانت

سرسوں کے دانوں میں وٹامن ”کے“،”اے“، اور ”سی“ کی موجودگی اس کو ایک اچھا انٹی آکسیڈینٹ بناتے ہیں۔ جو کہ عمر کے اثرات کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

رائی کے دانوں کا استعمال ہمارے ملک کے تقریباً ہر گھر میں ایک معمول ہے۔ اس کو استعمال کرنے والوں کے ذہن میں دو باتیں ہوتی ہیں، ایک اس سے کھانوں کے ذائقہ میں اضافہ کیا جائے اور دوسراصحت کے وہ فوائد حاصل کئے جائیں جن کی ہر انسان کو اشد ضرورت ہے۔ ہمارے گھروں میں اس کا استعمال مختلف اشکال میں سالوں سے جاری ہے۔ کبھی یہ سرسوں کے تیل کی شکل میں کھانے پکانے اور کبھی سر اور جسم کی مالش،کبھی کھانوں میں تڑکا لگانے،پاؤڈر کی شکل میں مختلف چٹنیوں اور کھانوں پر گارنش کرنے میں اس کا استعمال عام نظر آتاہے۔ ان تمامفوائدکے علاوہ اس کے دانوں کو دوائی کے طور پر بھی صدیوں سے استعمال کیا جارہا ہے۔رائیکے دانے انسانی صحت کے لئے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ جن کا جاننا یقینا آپ کی معلومات کے لئے انتہائی مفید ثابت ہوگا۔
پیٹ کے کینسر سے بچاؤ کے لئے:
سرسوں کے دانے ایسی غذائیت سے بھر ے ہوئے ہوتے ہیں،جو آپ کو پیٹ کے کینسر سے محفوظ رکھنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ تحقیقات سے یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ سرسوں کے دانے کینسر کے مریضوں میں کینسر کے خلیوں کو بڑھنیسے روکتے ہیں اور کسی بھی نئے کینسر کو بننے نہیں دیتے۔
دمہ میں انتہائی مفید:
رائی کے دانوں میں سلینیم اور میگنیشیم بہت زیادہ مقدار میں پائے جاتے ہیں،جن کی موجودگی جسم میں ہونے والی کسی بھی قسم کی سوزش کو روکنے میں بہترین ثابت کی جاچکی ہے۔ ان کا مسلسل استعمال دمہ جیسی بیماری کی وجوہات کو کم کرنے اور سردی سے جکڑے ہوئے سینہ کو کھولنے میں بہت مدد فراہم کرتے ہیں۔
وزن کو کھٹائے:
جادوئی اثرات والے یہ دانے وٹامن بی کمپلیکس سے بھرے ہوتے ہیں۔ جو کہ خوراک کے ہضم ہونے اور جسم کے تمام عضلات کو بہترکام کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں،جو کہ آخر کار آپ کے جسمانی وزن کو کم کرنے تک لے جاتے ہیں۔
بڑھتی عمر کے اثرات کو کم کرئے:
سرسوں کے دانوں میں وٹامن ”کے“،”اے“، اور ”سی“ کی موجودگی اس کو ایک اچھا انٹی آکسیڈینٹ بناتے ہیں۔ جو کہ عمر کے اثرات کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔
جوڑوں اور پٹھوں کے درد میں مفید:
چونکہ اس میں سلینیم اور میگنیشیم کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے جو اس کو گرماہٹ پہچانے والا بھی بناتی ہے۔جوڑوں یا پٹھوں کی دردمیں اس کے دانوں کا پیسٹ بنا کر لگا لینے سے دردوں میں بہت جلد آرام ملتا ہے۔

لونگ کا تیل۔۔۔۔۔۔۔تاریخی اہمیت کا حامل

کولیسٹرول کو کم کرئے:
رائی کے دانوں میں وٹامن ”بی3“بہت زیادہ ہوتے ہیں۔ جن میں ایسے اجزاء پائے جاتے ہیں جو جسم میں کولیسٹرول کوجمنے سے روکنے میں مدد فراہم کرتے ہیں،دل کی شریانوں میں خون جمنے سے روک کر خون کے بھاؤ کو بہتر بناتے ہیں جو کہ ہائپرٹینشن کو ختم کرنے میں مدد فراہم کرتاہے۔
بالوں کو بھڑنے میں مدد دے:
صدیوں سے سرسوں کا تیل بالوں کے نشونما کو بہتر کرنے کے لئے استعمال ہو رہا ہے۔ سرسوں کا تیل وٹامن اور منرل سے بھر پور ہوتا ہے جو کہ بالوں کی نشونما کے لئے بہت مفید ہیں۔ سرسوں کا تیل کو ہفتہ میں ایک دفعہ لگانے سے بالوں کو خشکی سے بچایا جاسکتا ہے۔ بہترین نتائج کے لئے تیل بالوں میں لگا کر کسی پولیتھن کے لفافہ سے بالوں کو کور کرلینے سے تیل اچھی طرح سر کے جلد میں جذب ہوجاتا ہے اور اچھے نتائج سامنے آتے ہیں۔
قبض میں بہترین اور بواسیر میں مفید:
سرسوں کے دانوں میں ایسے اجزاء پائے جاتے ہیں جو کہ قبض کی شکایت میں انتہائی مفید ہیں اور اسمیں موجود فائبر کی اچھی مقدار منہ میں زیادہ تھوک کا باعث بنتیہیجو کھانے کوجلد ہضم ہونے میں مدد فراہم کرتاہے۔
جلدی بیماریوں سے بچائے:
سرسوں کے دانوں میں سلفر کی اچھی خاصی مقدارموجودہوتی ہے جو کہ جلد کے لئے بہت مفید ہوتاہے جو جلد میں کسی بھی قسم کا انفیکشن نہیں ہونے دیتا۔سلفر کی موجودگی ان کو انٹی بیکٹیریل اور انٹی فنگل بناتا ہے جو جلد کو کسی بھی انفیکشن کو محفوظ رکھتی ہے۔
قوت مدافعت کو بڑھائے:
چونکہ سرسوں کے دانوں میں میگنیشیم،کاپراور آئرن جیسے منرل بہت زیادہ ہوتے ہیں جو جسم کو بیماریوں کے خلاف لڑنے والی قوت میں اضافہ کا باعث بنتے ہیں۔
آخر میں اس بات کا خیال رکھیں کہ سرسوں کے دانوں میں بہت فائدہ مند اجزاء پائے جاتے ہیں مگر اس کے باوجود اس کا ضرورت سے زیادہ استعمال نقصان دہ بھی ہو سکتا ہے۔ اس لئے کسی بھی قسم کے استعمال سے پہلے اپنے ڈاکٹر سے ضرور مشورہ کرلیں۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button