جرم و سزا

گوجرانوالہ: 8 سالہ بچے کا اغواء، زیادتی و قتل، قاتل محلے دار

گوجرانوالہ میں دو روز قبل لاپتہ ہونے والے بچے کی لاش مل گئی، بچے کو اغواء اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم بچے کا محلے دار نکلا جسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

84 / 100 SEO Score

گوجرانوالہ: 8 سالہ بچے کا اغواء، زیادتی و قتل، قاتل محلے دار8 سالہ بچے کا اغواء

پولیس کے مطابق علاقہ منڈیالہ تیگہ سے 8 سالہ بچہ دو روز قبل لاپتہ ہوا تھا، ورثاء نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا، ملزم گھر والوں کے ساتھ مل کر بچے کو تلاش کرتا رہا، شبہ ہونے پر پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا۔

8 سالہ بچے کا اغواء

پولیس کے مطابق ملزم نے اعترافِ جرم کرتے ہوئے سب سچ اُگل دیا۔ پولیس کو دیے گئے بیان میں ملزم کا کہنا ہے کہ اس نے بچے کو گلی میں کھیلتے ہوئے اغواء کیا اور بعد ازاں زبردستی اپنی حویلی میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد پھندا لگا کر قتل کر دیا۔

پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر گڑھے میں دبائی گئی لاش، آلۂ قتل اور الیکٹرک وائر بھی برآمد کر لی ہے۔پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

قصور: وارڈ بوائے کی 15 سالہ لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی

8 سالہ بچے کا اغواء

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button