جرم و سزا
گوجرانوالہ: کلہاڑی سے چچی قتل اور چچا کو زخمی کر دیا
گوجرانوالہ میں بھتیجے نے کلہاڑی کے وار کر کے چچی کو قتل اور چچا کو زخمی کر دیا۔

گوجرانوالہ: کلہاڑی سے چچی قتل اور چچا کو زخمی کر دیا
پولیس نے ملزم کو آلۂ قتل سمیت گرفتار کر لیا، پولیس کے مطابق واقعہ مدرسہ چٹھہ کے علاقے میں پیش آیا۔ ملزم اپنے چچا کے گھر پر رہتا تھا تاہم اس کے رہنے پر اس کی چچی کو اعتراض تھا۔
کلہاڑی سے چچی قتل
2 روز قبل چچا اور چچی نے ملزم کو گھر سے جانے کہا تو جھگڑا ہو گیا تھا، آج دوبارہ اسی بات پر جھگڑا ہوا تو ملزم نے چچی اور چچا دونوں پر کلہاڑی کے وار کر دیے۔ قتل ہونے والی چچی کی لاش اور زخمی چچا کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔