پولیس کے مطابق مرنے والا شخص قتل کے مقدمے کی پیشی پر آیا تھا جبکہ ملزم گھات لگائے بیٹھا تھا، واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے۔
بعدازاں فائرنگ کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا جس نے جائے وقوعہ پر ہی اعترافِ جرم کرلیا۔
ملزم نے کہا کہ مقتول نے میرے بھائی کو بے گناہ قتل کیا تھا۔