علاقائیقومی خبریں

گوجرانوالہ: زہریلا پیزا کھانے سے 3 بچے جاں بحق

گوجرانوالہ میں گزشتہ روز مضرِ صحت کھانا کھانے سے مزید ایک بچہ اسپتال میں دم توڑ گیا، جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 3 ہو گئی۔

84 / 100 SEO Score

گوجرانوالہ: زہریلا پیزا کھانے سے 3 بچے جاں بحقزہریلا پیزا

پولیس کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے ایمن آباد کے رہائشی پولیس اہلکار نے گزشتہ روز اپنی بیٹی کی سالگرہ پر مختلف دکانوں سے کھانے کی اشیاء منگوائی تھیں جن میں پیزا، شوارمہ، باربی کیو اور دودھ شامل تھا۔

گوجرانوالہ: زہریلا پیزا کھانے سے ہلاک

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ مضرِ صحت کھانا کھانے کے بعد تمام گھر والوں کی حالت غیر ہو گئی، اسپتال منتقلی کے دوران ایک بچی دم توڑ گئی تھی جبکہ پولیس اہلکار، اس کی بیوی اور 5 بچوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، 2 بچے سپتال میں دم توڑ گئے۔  پولیس کا کہنا ہے کہ میاں بیوی اور 3 بچے اب بھی زیرِ علاج ہیں۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے دکانیں سیل کروا کر سیمپل لیبارٹری بھجوا دیے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ افسوس ناک واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ 6 دکانداروں کو گرفتار کر کے تفتیش کی جا رہی ہے۔

سردیوں کی سوغات سپرفوڈ۔۔۔۔۔۔مگر کیا؟؟؟

زہریلا پیزا
زہریلا پیزا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button