جرم و سزا

گوجرانوالہ: خاتون قتل،شوہر کا زیادتی کا بھی الزام

گوجرانوالہ میں گذشتہ رات گھر سے ملنے والی خاتون کی لاش سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔

گوجرانوالہ: خاتون قتل،شوہر کا زیادتی کا بھی الزام

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی لاش ملنے کا واقعہ محلہ ریتانوالہ میں پیش آیا۔ مقتولہ کے شوہر نے پولیس کو دیے گئے بیان میں انکشاف کیا کہ جب وہ گھر میں داخل ہوا تو اس کی بیوی زمین پر گری ہوئی تھی۔ اس کے کپڑے پھٹے اور پاؤں نالے کے ساتھ بندھے ہوئے تھے۔ گھر سے ملحقہ مکان کئی ماہ سے خالی تھا۔ مقتولہ کے شوہر کے بیان کی روشنی میں واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمے میں قتل اور زیادتی کی دفعات بھی لگائی گئی ہیں۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں پولیس ٹیم تحقیقات کر رہی ہے۔ فرانزک ٹیموں نے شواہد جمع کر لیے ہیں جبکہ ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

مالک مکان کی کرائے دار لڑکی سے ذیادتی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button