جرم و سزا

گوجرانوالہ:سیشن کورٹ میں فائرنگ کا ملزم مقابلے میں ہلاک

گوجرانوالہ:سیشن کورٹ میں فائرنگ کا ملزم مقابلے میں ہلاک

گوجرانوالہ کے تھانہ لدھے والا وڑائچ کے علاقے میں سی سی ڈی ٹیم کا مبینہ مقابلہ، سیشن کورٹ میں فائرنگ کر کے 2 افراد کو قتل کرنے کا ملزم ہلاک ہو گیا۔ سول لائن پولیس ملزم اذان کے ساتھ اس کے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے جا رہی تھی کہ ملزم کے ساتھیوں نے پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کر دی اور ملزم کو چھڑوا کر فرار ہو گئے۔ اسی دوران ملزموں کا لدھے والا وڑائچ میں سی سی ڈی ٹیم کے ساتھ آمنا سامنا ہو گیا، دو طرفہ فائرنگ کے تبادلہ میں ملزم اذان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا جبکہ دونوں ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم کے مفرور ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دیئے ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزم اذان نے 3 روز قبل سیشن کورٹ کے کمرہ عدالت میں فائرنگ کر کے 2 افراد کو قتل اور 2 افراد کو زخمی کر دیا تھا۔

راولپنڈی: بچی سے زیادتی و قتل کا ملزم پولیس مقابلے میں پار

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button