گنڈاپور سے پہلے مراد، مریم اور بلاول استعفیٰ دیں، بیرسٹر سیف
بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور سے پہلے وزیراعلیٰ سندھ، وزیراعلیٰ پنجاب اور بلاول بھٹو کو استعفیٰ دینا چاہیے۔

گنڈاپور سے پہلے مراد، مریم اور بلاول استعفیٰ دیں، بیرسٹر سیف
بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور سے پہلے وزیراعلیٰ سندھ، وزیراعلیٰ پنجاب اور بلاول بھٹو کو استعفیٰ دینا چاہیے۔ پاک پتن کے ہسپتال میں آکسیجن کی کمی سے بچوں کی ہلاکت پر مریم نواز استعفیٰ دیں، مریم نواز کو پنجاب میں مرتے لوگ نظر نہیں آرہے، وہ صحت کے شعبے پر توجہ دیں۔
گنڈاپور سے پہلے مراد، مریم اور بلاول
انہوں نے کہا کہ سوات کا واقعہ انتہائی المناک ہے، ہمیں افسوس ہے، سوات واقعے پر ذمے داروں کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں، ذمے داروں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔
بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ جس دن افسوسناک واقعہ ہوا، اسی دن دریائے سوات سے 80 لوگوں کو بچایا گیا، دریائے سوات کئی سو کلو میٹر طویل ہے، حادثے کے دن موسم خراب تھا، ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو سکتا تھا۔
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا نے کہا کہ گورنر خیبرپختونخوا جیسے غیر سنجیدہ فرد کو جواب دینا نہیں چاہتا، مولانا صاحب کو مبارکباد پیش کرتے ہیں جن کی وجہ سے 26 ویں ترمیم منظور ہوئی۔