قومی خبریں

گندم کا بحران آ رہا ہے: عمر ایوب

عمر ایوب کا کہنا ہے کہ مہنگائی کم ہونے کا دعویٰ بے بنیاد، آگے گندم کا بحران آ رہا ہے۔

گندم کا بحران آ رہا ہے: عمر ایوب

پریس کانفرنس میں کہا کہ حکومت دعویٰ کر رہی ہیں کہ مہنگائی کم ہو رہی ہے۔ وزراء آ جائیں مارکیٹ چلتے ہیں پتہ لگ جائے گا کہ مہنگائی کیا کم ہوئی ہے۔ آئی ٹی اور ٹیلی کام سیکٹر میں کوئی سرمایہ کاری نہیں ہوئی۔ پاکستان کی معیشت بڑھ نہیں رہی بلکہ سکڑ رہی ہے۔ معیشت سکڑنے کے بعد دو تین بحران آ رہے ہیں۔ کہا کہ انڈسٹریز میں گروتھ صفر ہو چکی ہے۔ اس وقت گندم کی قیمت چڑھے گی کیونکہ گندم کم ہوئی ہے۔ معیشت اس وقت تباہی کی طرف جا رہی ہے۔ افراط زر میں اضافہ ہو گا، ایک سال مکمل ہونے پر شہباز شریف نے کہا ملک میں استحکام آیا ہے۔ ملک میں معشیت میں استحکام کا دعویٰ کرتے ہیں لیکن نظر نہیں آتا۔ ملک اس وقت بد حالی کا شکار ہو چکا ہے۔ گندم کی کاشت اور پیداوار میں بحران کا سامنا ہے۔ 14سو ارب روپے میں کھودا پہاڑ نکلا چوہا۔

لیگی حکومت نے ملک برباد کر دیا: عمر ایوب

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button