جرم و سزا
گمشدہ بچے بازیاب، والدین کے حوالے
پیٹرولنگ پولیس کا کارنامہ، گمشدہ بچے بازیاب کرکے والدین کے حوالے کردیا

پولیس نے 2 گمشدہ بچوں کو ڈھونڈ کر والدین کے حوالے کردیا۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق بچے فیملیز کے ہمراہ گلشن پارک اور گلبرگ مارکیٹ آئے تھے، دونوں بچے فرینڈلی پٹرولنگ یونٹ کو روتے ہوئے ملے،
جس کے بعد ایف پی یوٹیموں نے بچے حفاظتی تحویل میں لیکرورثا کی تلاش شروع کی اور والدین کو تلاش کرکے بچے ان حوالے کر دیے۔ اس کے علاوہ ریس کورس پارک سے ملنے والا بٹوہ بھی اصل مالک کے حوالے کردیاگیا۔ ایس پی ڈولفن کی جانب سے فرینڈلی پٹرولنگ یونٹ ٹیموں کو شاباش و تعریفی اسناد کا اعلان کیا گیا۔