پاکستان

گریبانوں میں ہاتھ ڈالنا اظہارِ رائے کی آزادیٔ نہیں، انوار الحق کاکڑ

سابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ لوگوں کے گریبانوں میں ہاتھ ڈالنا فریڈم آف اسپیچ نہیں ہے۔

جامعہ کراچی میں بائیو ٹیکنالوجی اور جنیٹک انجینئرنگ سے متعلق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کل روایت چل پڑی ہے کہ لوگ سخت سوالوں سے ڈر جاتے ہیں۔

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ میں سوال کو نہیں روکتا، سوال کا مقصد سمجھانا ہے الجھنا نہیں، کیا فزکس یا کیمیا میں ترقی سے حکومت نے روکا ہے، کیا منع کیا گیا ہے کہ کیوں نیا مالیکیول دریافت کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کیا صرف گالیاں دینا تنقید ہے، ہم صرف تنقید پر توجہ دیتے ہیں تنقید کے ماحول سے نکلنا ہوگا، ہم شارٹ کٹ کی تلاش میں رہتے ہیں، ہمیں مکالمے کی ضرورت ہے۔

سابق نگراں وزیراعظم نے کہا کہ دوسری عالمی جنگ عظیم میں 5 کروڑ لوگ ہلاک ہوئے، تبدیلی انارکی کے خلاف ہونی چاہیے، چوائس ہمارے پاس موجود ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button