تازہ ترین
گرفتاری کا خدشہ،عارف علوی کا عدالت سے رجوع
سابق صدر عارف علوی گرفتاری کے خدشے کے باعث سندھ ہائی کورٹ پہنچ گئے۔

گرفتاری کا خدشہ،عارف علوی کا عدالت سے رجوع، عارف علوی کو تھانہ واہ کینٹ میں چوتھے مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ سابق صدر عارف علوی پہلے 3 مقدمات میں ضمانت حاصل کر چکے ہیں۔ سندھ ہائی کورٹ نے سابق صدرِ مملکت عارف علوی کی 20 دن کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کی تھی۔ عدالت نے سابق صدر عارف علوی کو 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی دیا تھا۔
عدالت نے اپنے حکم میں کہا تھا کہ کیس کی مزید سماعت کے لیے معاملہ آئینی بینچ کو بھیجا جا رہا ہے، مقدمات کی تفصیلات سمیت دیگر معاملات آئینی بینچ دیکھے گا۔