قومی خبریں
بھارتی حملہ: وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب
وزیراعظم شہباز شریف نے آج سہ پہر 3:30 بجے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا۔

بھارتی حملہ: وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس بھی ہوا تھا جو 2 گھنٹے تک جاری رہا۔ وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور تمام سروسز چیف شریک ہوئے۔ اراکین اسمبلی کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کریں گے۔اجلاس میں ملکی سیکیورٹی صورتِ حال، بھارتی جارحیت اور پاکستان کے مؤثر جواب پر غور کیا گیا۔