قومی خبریں
کے پی کے: ہیلی کاپٹر ایم آئی 17 ایئر ایمبولینس میں تبدیل
چیف سیکریٹری خیبر پختون خوا شہاب علی شاہ کا کہنا ہے کہ ہمارا بڑا ہیلی کاپٹر ایم آئی 17 مکمل طور پر ایئر ایمبولینس میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

کے پی کے: ہیلی کاپٹر ایم آئی 17 ایئر ایمبولینس میں تبدیل
انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل یہ ہیلی کاپٹر کرم میں میڈیکل سروسز کے لیے استعمال ہو چکا ہے۔
آئی جی پولیس خیبر پختون خو اور چیف سیکریٹری نے کوہاٹی گیٹ میں سپریم کمانڈ پوسٹ کا دورہ کیا۔
کے پی کے: ہیلی کاپٹر ایم آئی 17 ایئر ایمبولینس میں تبدیل
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف سیکریٹری نے کہا کہ سوات واقعہ ناخوش گوار تھا لیکن 80 لوگوں کی جان بھی وہاں بچائی گئی، ریسکیو 1122 کو مزید جدید آلات فراہم کر رہے ہیں۔
آئی جی خیبر پختون خوا ذوالفقارحمید نے کہا کہ اب تک محرم الحرام کے تمام جلوس بخیریت مکمل ہوئے ہیں، پولیس چوکس ہے، تمام سیکیورٹی ادارے الرٹ ہیں، 11 ہزار سے زیادہ پولیس سیکیورٹی پر تعینات ہیں۔
پارا چنار:بزریعہ ہیلی کاپٹر 3 تشویشناک مریض پشاور ایئرپورٹ منتقل