جرم و سزا

کیری ڈبہ اور چنگچی رکشہ میں تصادم، 6 زخمی

کیری ڈبہ اور چنگچی رکشہ میں تصادم، 6 زخمی فیروز والا( عمر شہزاد سے ) شاہ خالد ٹاؤن سٹاپ پر تیز رفتار کیری ڈبے نے روڈ کراس کرتے ہوئے چنگچی رکشہ کو ہٹ کر دیا۔

86 / 100 SEO Score

کیری ڈبہکیری ڈبہ اور چنگچی رکشہ میں تصادم، 6 زخمی

فیروز والا( عمر شہزاد سے ) شاہ خالد ٹاؤن سٹاپ پر تیز رفتار کیری ڈبے نے روڈ کراس کرتے ہوئے چنگچی رکشہ کو ہٹ کر دیا۔
کیری ڈبہ چکن کی سپلائی کرنے گجرانوالہ جا رہا تھا تصادم کے نتیجے میں 2 خواتین اور 1 بچی سمیت 6 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو طبی امداد کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا۔کیری ڈبہ
زخمیوں کی شناخت ارسلان ولد سعید انور عمر 40 سال، سلیمان ولد امانت عمر 33 سال، بشارت ولد سرور عمر 45 سال، انیبا زوجہ عدیل عمر 40 سال، پروین زوجہ اکرم عمر 60 سال، لاریب ولد عدیل عمر 9 سال، کے نام سے ہوئی۔ پولیس تھانہ فیروز والا نے موقع پر پہنچ کر ابتدائی کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

شرقپور:دکان میں 4 مسلح ڈاکو واردات

کیری ڈبہ

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button