تازہ ترین

کوہاٹ میں فائرنگ، لیڈی ڈاکٹر قتل

صوبۂ خیبر پختون خوا میں دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے، کوہاٹ میں ایک لیڈی ڈاکٹر کے فائرنگ سے قتل کا واقعہ پیش آیا ہے۔ 

83 / 100 SEO Score

کوہاٹ میں فائرنگکوہاٹ میں فائرنگ، لیڈی ڈاکٹر قتل

لیڈی ڈاکٹر مہوش ڈیوٹی ختم ہونے کے بعد گھر واپس جا رہی تھیں کہ ڈبل روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ 

کوہاٹ میں فائرنگ فائرنگ کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں جبکہ حملہ آور فرار ہو گئے۔

ادھر لیڈی ڈاکٹر مہوش کے قتل کے خلاف ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے سخت ردِعمل دیتے ہوئے اسپتال بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے جس کے نتیجے میں مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر عبید کا کہنا ہے کہ جب تک واقعے میں ملوث ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جاتا، احتجاج جاری رہے گا اور مکمل ہڑتال کی جائے گی۔

انہوں نے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ قاتلوں کو فوری گرفتار کر کے سزا دی جائے۔

دوسری جانب پولیس کے مطابق لیڈی ڈاکٹر مہوش کے واقعے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ 

پشاور: زرعی یونیورسٹی میں دو طلبہ تنظیموں کا جھگڑا، شدید فائرنگ

کوہاٹ میں فائرنگ

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button