کوہاٹ: سابق سینیٹر عباس آفریدی کے حجرے میں دھماکہ
کوہاٹ میں اعظم باغ کے قریب عباس آفریدی حجرے میں دھماکے میں زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق عباس آفریدی کو زخمی حالت میں سی ایم ایچ کوہاٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔
سینیٹر عباس آفریدی
ڈی پی او کوہاٹ کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا گیس لیکیج کی وجہ سے ہوا ہے۔ جس کے نتیجے میں عباس آفریدی اور دیگر 3 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ڈی پی او کوہاٹ نے یہ بھی بتایا ہے کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ موقع پر پہنچ رہا ہے۔