قومی خبریں
کون سی معیشت چل رہی ہے؟ عمر ایوب
عمر ایوب کا کہنا ہے کہ ملک میں آئین و قانون کی بالادستی نہ ہونے سے سرمایہ کاری زیرو ہے، حکومت کس کو بے وقوف بنا رہی ہے، کون سی معیشت چل رہی ہے؟
کون سی معیشت چل رہی ہے؟ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ حکومت کا جو شخص کہتا ہے کہ مہنگائی کم ہوئی ہے، وہ بازاروں میں ساتھ چلے۔ توشہ خانہ ٹو کیس میں سماعت عجیب طریقے سے ملتوی کی گئی۔ عمران خان تک رسائی روک دی گئی ہے۔ پہلے بھی عمران خان کو تنہائی میں رکھا گیا تھا۔ ان سے رابطہ منقطع کر دیا گیا ہے۔ جو سہولیات جیل رولز کے مطابق دی جاتی ہیں وہ بھی چھین لی گئی ہیں۔ یہ چھوٹی چھوٹی تکالیف کی مذمت کرتے ہیں۔ ہمیں توقع ہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج جگرا بڑا کریں اور نام لیں۔