بین الاقوامی
کولوراڈو: ریلی پر پٹرول بم حملہ، 6 زخمی
امریکی شہر بولڈر میں اسرائیل کے حق میں جاری ریلی پر پیٹرول بم سے حملہ کیا گیا، جس سے 6 افراد زخمی ہوگئے۔

کولوراڈو: ریلی پر پٹرول بم حملہ، 6 زخمی
امریکی شہر بولڈر میں اسرائیل کے حق میں جاری ریلی پر پیٹرول بم سے حملہ کیا گیا، جس سے 6 افراد زخمی ہوگئے۔
میڈیا کے رپورٹ میں کہا گیا کہ پولیس نے مشتبہ حملہ آور کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ہے۔ حملہ اسرائیل کے حق میں جاری ریلی پر کیا گیا۔ نیوز ایجنسی کے مطابق 45 سال کے شخص نے فلسطین کی آزادی کا نعرہ لگایا اور لوگوں پر پٹرول بم سے حملہ کر دیا۔ ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ حملے کی تحقیقات کررہے ہیں۔
کولوراڈو حملہ تفتیش
کولوراڈو کے اٹارنی جنرل نے کہا کہ کسی گروپ کے خلاف واقعہ بظاہر نفرت انگیز معلوم ہوتا ہے۔ حملے کے بعد گورنرنے کہا کہ کسی بھی قسم کی نفرت انگیز کارروائیاں ناقابل قبول ہیں۔