قومی خبریں
کوئٹہ: موبائل فون ڈیٹا و انٹرنیٹ بدستور معطل
کوئٹہ موبائل فون ڈیٹا و انٹرنیٹ بحال نہیں کیے گئے۔

کوئٹہ: موبائل فون ڈیٹا و انٹرنیٹ بدستور معطل
وادیٔ کوئٹہ میں موبائل فون ڈیٹا و انٹرنیٹ سروس منگل کی رات کو معطل کر دی گئی تھی۔ آج انٹرنیٹ سروس کی معطلی کا تیسرا روز ہے جبکہ ڈیٹا و انٹرنیٹ کی مسلسل معطلی کے باعث صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔ یاد رہے کہ چند روز قبل بھی موبائل فون و انٹرنیٹ سروس معطل کی گئی تھی۔
ترجمان حکومت بلوچستان کا اس حوالے سے مؤقف ہے کہ موبائل فون ڈیٹا و انٹرنیٹ سروس سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے بند کی گئی ہے۔