قومی خبریں
کوئٹہ: سردار کی موجودگی میں قتل نہیں ہوئے: سرفرازبگٹی
وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ ابھی یہ چیز واضح نہیں ہوئی کہ یہ قتل سردار کے فیصلے سے ہوا ہے۔

کوئٹہ: سردار کی موجودگی میں قتل نہیں ہوئے: سرفرازبگٹی
سرفراز بگٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ واقعے میں جیسے ہی نام سامنے آیا ہم نے ان کو گرفتار کیا، واقعہ کس کے فیصلے پر عمل میں آیا ابھی اس کی تحقیقات ہوں گی، ابھی سردار پر الزام ہے، جو سنا ہے وہ ایف آئی آر میں شامل کیا گیا، ابھی پراسیکیوشن نے ثابت کرنا ہے۔
سردار کی موجودگی میں قتل
انہوں نے مزید کہا کہ متاثرین کی جانب سے پولیس کو رپورٹ نہیں کیا گیا ہے۔ میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ افسوس ناک واقعے کا ریاست کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، مزید گرفتاریاں ہوں گی۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم اس کیس کو ٹیسٹ کیس بنائیں گے تاکہ دوبارہ ایسا واقعہ نہ ہو۔