حکومت:عمران خان کو کوئی آفر نہیں کی گئی: رانا ثناء اللّٰہ
رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ حکومت کی طرف سے بانئ پی ٹی آئی کو کوئی آفر نہیں کی گئی۔

حکومت:عمران خان کو کوئی آفر نہیں کی گئی: رانا ثناء اللّٰہ
انہوں نے کہا کہ عمران خان کہہ چکے کہ وہ سٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کے لیے تیار ہیں۔ وہ سٹیبلشمنٹ سے بات کرنا چاہتے ہیں۔ این آر او اور ریلیف لینا چاہتے ہیں۔ عمران خان کو کس نے آفر کی؟ آج تک وہ نام تو بتا نہیں سکے۔ پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت ضرور دی تھی۔ جمہوریت میں ڈائیلاگ سے ہی مسائل حل ہوتے ہیں۔ ڈیل، رہائی یا کیسز ختم کرنے کی کوئی بات نہیں ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ احتجاج کے طریقے آئین و قانون میں ہیں۔ ان کے مطابق احتجاج کریں۔ ملک دوبارہ اب پاؤں پر کھڑا ہو رہا ہے۔ اس دوران کوئی بحرانی کیفیت نہیں پیدا کرنی چاہیے۔
پی ٹی آئی کو ایسے ہتھکنڈوں کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ نہ انہیں اپنانے چاہئیں، وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پی ٹی آئی کو فلور آف دی ہاؤس مذاکرات کی آفر کی۔ مزید کہا کہ ساری سیاسی جماعتیں سر جوڑ کر بیٹھیں۔ ہم نے کبھی بھی مذاکرات سے انکار نہیں کیا، سیاسی استحکام پیدا کرنے چاہتے ہیں۔ تمام تر توجہ سیاسی استحکام پر ہے۔