کشمیر اور کشمیریوں کے خلاف سازش ہو رہی ہے: خادم حسین جرال
مہاجرینِ کشمیر کی آزاد ریاست کی اسمبلی میں نمایندگی آزادی کی تحریک کو تقویت پہنچاتی ہے۔ انجمن تحفظِ حقوقِ مہاجرینِ جموں و کشمیر کے سیکرٹری جنرل کی جانب سے بھرپور مزاحمت کا اعلان

کشمیریوں کے خلاف سازش ہو رہی ہے: خادم حسین جرال
رپورٹ: عمرشہزاد
فیروزوالہ: انجمن تحفظِ حقوقِ مہاجرینِ جموں و کشمیر کے سیکرٹری جنرل مرزا خادم حسین جرال نے کہا ہے کہ ریاست آزاد جموں کی اسمبلی میں ریاست کی ممبر قانون ساز اسمبلی کی 12 نشستیں متفقہ آئین کے تحت ہیں۔ آج کل ایک عجیب بحث چل رہی ہے جسے میں متنازعِ علاقہ اور کشمیریوں کے خلاف سازش کہوں گا۔ وہ یہ کہ مہاجرین کی یہ نشستیں ختم کردینی چاہییں۔ اس کے لیے مختلف قسم کے جوازات پیش کیے جا رہے ہیں۔
کشمیر کا حل
جو کسی صورت بھی قابلِ قبول نہیں۔ انھوں نے زور دے کر کہا کہ مہاجرینِ اور ان کی آزاد ریاست کی اسمبلی میں نمایندگی مقبوضہ علاقہ کی آزادی کی تحریک کو تقویت پہنچاتی ہے۔ ان نشستوں کو ختم کرنے کی کوشش تنازعِ کو ختم کرنے کی کوشش تصور کی جائے گی۔ اس کے خلاف بھرپور مزاحمت کی جائے گی۔ انھوں نے مزید کہا کہ جو لوگ بھی اس سازش میں شامل ہیں وہ دانستہ یا غیردانستہ طور پر کشمیریوں کے ساتھ ہونے والی زیادتی کے مجرم ہیں۔ آزادیِ کے لیے دی جانے والی قربانیوں اور خون سے غداری کے مرتکب ہو رہے ہیں عوام انھیں کبھی معاف نہیں کریں گے۔