کسٹم حکام کے مطابق ملتان ائیر پورٹ پر ملزم دبئی سے ایف زی 339 پرواز کے ذرائعے ملتان پہنچا تھا، جہاں چیکنگ کے دوران ان دیکھے بیگز کی موجودگی کا پتا چلا ، کارروائی کے دوران ان بیگز کی سکیننگ اور تلاشی کی گئی جہاں سے بڑ مقدار میں غیر قانونی سامان برآمد ہوا۔
کسٹمز حکام کا کہنا ہے کہ ان اشیاء میں 158 مہنگے موبائل فون شامل تھے جن کی مالیت 4 کروڑ روپے ہےاور بڑی مقدار میں منشیات بھی شامل ہیں۔