قومی خبریں
کسان خوشحال ہوگا تو ملک ترقی کرے گا: ہمایوں اختر خان
ہمایوں اختر خان نے این اے 97 کے دورے کے دوران کسانوں اور علاقہ معززین سے ملاقات کی۔

کسان خوشحال ہوگا تو ملک ترقی کرے گا: ہمایوں اختر خان
ہمایوں اختر خان نے کہا کہ گندم کے حوالے سے کسانوں کے جو تحفظات ہیں ان کو دور کیا جائے۔ اگر ملک کا کسان خوشحال ہوگا تو ملک ترقی کرے گا۔ حکومت بجٹ میں پسماندہ علاقوں کی تعمیر و ترقی کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان کرے۔ حلقہ این اے 97 کی تعمیر و ترقی کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ حلقے کی عوام کی سہولتوں کے لیے ہر ممکن آواز بلند کروں گا۔