قومی خبریں

کرپشن کا پیسہ واپس آئے گا: وزیرِ اعظم 

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کیس اسائنمنٹ اینڈ مینجمنٹ سسٹم کا افتتاح کر دیا۔

کرپشن کا پیسہ واپس آئے گا: وزیرِ اعظم

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایسا نظام متعارف کرایا ہے جس سے بدعنوانی کی نذر ہونے والا پیسہ دوبارہ خزانے میں آئے گا۔ بدعنوان عناصر سے ایک ایک پائی وصول کر کے عوامی فلاح پر خرچ کریں گے۔ نئے نظام کے تحت سندھ ہائی کورٹ نے 1 دن میں 24 ارب روپے کے کیسز کے فیصلے کیے ہیں۔ یہ رقم اب قومی خزانے میں جمع کرائی جائے گی۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ وقت آ گیا ہے کہ ایسی مزید رقوم کو قومی خزانے میں واپس لایا جائے۔ ٹربیونلز، ہائی کورٹس اور سپریم کورٹ میں کھربوں روپے کے مقدمات زیرِ التواء ہیں۔ واجب الادا ٹیکس کی ایک ایک پائی عوام کی امانت ہے۔

 تعلیم نسواں پر بہت کام کرنا باقی ہیں: شہباز شریف

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button