بین الاقوامی
کرنل صوفیہ کے خلاف وزیر کی معافی قبول نہیں ہوئی
بھارتی سپریم کورٹ نے کرنل صوفیہ قریشی کے خلاف بی جے پی کے وزیر کی معذرت مسترد کرتے ہوئے نئی انویسٹی گیشن ٹیم بنانے کا حکم دے دیا ہے۔

کرنل صوفیہ کے خلاف وزیر کی معافی قبول نہیں ہوئی
عدالت نے اپنے حکم نامے میں کہا کہ نئی ٹیم میں ایک خاتون افسر کا ہونا ضروری ہے۔ وجے شاہ کی گرفتاری پر اس شرط پر اسٹے دیا کہ وہ تفتیش سے مکمل تعاون کریں گے۔ سپریم کورٹ نے دورانِ سماعت کہا کہ پورا ملک وجے شاہ کے گندے اور شرمناک بیانات پر شرمندہ ہے۔ بی جے پی سے تعلق رکھنے والے ریاستی وزیر وجے شاہ نے بھارتی فوج کی کرنل صوفیہ قریشی کو دہشت گردوں کی بہن کہا تھا۔