تازہ ترین

کرم مذاکرات کامیاب، فریقین نے معاہدے پر دستخط کر دیے

کرم میں قیام امن کےلیے امن معاہدہ طے پاگیا، فریقین نے معاہدے پر دستخط کردیے۔

کرم میں قیام امن کےلیے امن معاہدہ طے پاگیا، فریقین نے معاہدے پر دستخط کردیے۔ کوہاٹ میں ضلع کرم کی صورتحال پر جاری گرینڈ جرگہ ختم ہوگیا۔ گرینڈ جرگے میں فریقین نے امن معاہدے پر دستخط کر دیے۔ جرگہ رکن ملک ثواب خان کا کہنا تھا کہ دونوں فریقین کی جانب سے 45، 45 افراد نے دستخط کیے۔ فریقین 14 نکات پر مشتمل معاہدے پر متفق ہوگئے ہیں۔ جرگہ رکن نے کہا کہ امن و امان کو یقینی بنانے کےلیے قانون نافذ کرنے والوں کے ساتھ مل کر کام کیا جائے گا۔ معاہدے کے مطابق سیز فائر پر فوری عمل درآمد کیا جائے گا۔

مسلم لیگ کی حکومت کیا صرف پنجاب میں ہے؟ ترجمان ایم ڈبلیو ایم

رکن جرگہ رضا حسین نے بتایا کہ راستے کھولنے اور قیام امن کےلیے منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ معاہدے کے تحت دونوں فریقین کے درمیان سیز فائر کا فیصلہ کیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ دونوں فریقین مورچے ختم اور اسلحہ جمع کروائیں گے۔ معاہدے کی خلاف ورزی کرنے والوں کو حکومت کے حوالے کیا جائے گا۔ معاہدے کے مطابق نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا جبکہ بڑا اسلحہ حکومتی تحویل میں دیا جائے گا۔ فریقین کی جانب سے بنائے گئے مورچے ختم کیے جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button