قومی خبریں
کراچی: گیس لیکیج سے دھماکہ 2 خواتین جاں بحق
کراچی کے علاقے بلدیہ رئیس گوٹھ میں گھر میں گیس لیکیج کے باعث ہونے والے دھماکے سے دو خواتین دم توڑ گئیں۔

کراچی: گیس لیکیج سے دھماکہ 2 خواتین جاں بحق
اس حوالے سے پولیس حکام نے بتایا کہ دونوں خواتین سول اسپتال کے برنس وارڈ میں زیر علاج تھیں۔ پولیس حکام کے مطابق گزشتہ روز گیس لیکیج کی وجہ سے ہونے والے دھماکے میں 2 خواتین اور 4 بچوں سمیت 7 افراد زخمی ہوئے تھے۔
گیس لیکیج سے دھماکہ
پولیس حکام کے مطابق گھر کے اے سی میں گیس لیکیج کے باعث دھماکا ہوا تھا، جس کمرے میں اے سی لگا ہوا تھا اس کی دیوار بھی گر گئی تھی۔