جرم و سزا

کراچی: گھر سے ملنے والی خاتون سمیت 3 بچوں کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم

کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں گھر سے خاتون اور 3 بچوں کی ملنے والی لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا۔

83 / 100 SEO Score
گھر سے ملنے والی
شہر قائد

کراچی: گھر سے ملنے والی خاتون سمیت 3 بچوں کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم

پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ کا کہنا ہے کہ خاتون، 2 بچیوں اور بچے کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا،کیمیائی تجزیے کے لیے لاشوں سے سیمپل حاصل کر لیے،  موت کی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئے گی۔

خیال رہے کہ کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ گنا منڈی میں گھر سے ملنے والی 4 لاشیں تھیں، جن میں ایک خاتون اور 3 بچے شامل تھے، پولیس نے گھر کے سربراہ خاتون کے شوہر کو حراست میں لے لیا۔

گھر سے ملنے والی 4 لاشیں پر مکین کا کہنا تھا کہ ڈیڑھ ماہ قبل یہ خاندان یہاں رہنے آیا تھا، میاں بیوی میں اکثر جھگڑے رہتے تھے، اور شور ہوتا تھا۔

متاثرہ خاندان کے علاقہ مکین کا کہنا ہے کہ شوہر نجیب اللّٰہ کا کہنا تھا کہ خاتون کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں ہے، مرنےوالی خاتون اس کی دوسری بیوی تھی، پہلے شوہر کے 2 بچے بھی ساتھ تھے۔

علاقہ مکین کا کہنا ہے کہ مرد کی پہلی شادی سے ہونے والا بڑا بیٹا والد کے ساتھ کام پر تھا، جاں بحق ہونے والی 10سال کی سونم نجم کی پہلی بیوی سے ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ خاتون کا تعلق افغانستان سے ہے جبکہ شوہر کا تعلق لیہ سے ہے، چاروں لاشیں پھندا لگی ہیں۔

لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ پولیس اس حوالے سے مزید تفتیش کر رہی ہے۔

لاہور :ذہنی معذور لڑکی کیساتھ جنسی زیادتی

گھر سے ملنے والی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button