پولیس کے مطابق درخواست گزار ثناء کا کہنا ہے کہ شوہر عدنان سے 2 ماہ ہوگئے علیحدگی ہوگئی ہے، خلع کا دعویٰ کیا ہے، اپنے چھوٹے بچوں کےساتھ الگ رہتی ہوں۔
ثناء نے بتایا کہ شوہر اور بڑے بچے واپسی کےلیے دباؤ ڈال رہے ہیں۔ پرسوں شوہر عدنان اور بچوں نے اچانک میرے گھر آکر تشدد کیا۔ خاتون نے الزام عائد کیا کہ شوہر نے چین سے گلا گھونٹا، سر اور چہرے پر مارا، میری ساس، شوہر اور بیٹا سب ملے ہوئے ہیں۔
پولیس کے مطابق خاتون کے میڈیکولیگل رپورٹ کی روشنی میں مقدمہ درج ہوگا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ایم ایل او کے بعد ایف آئی آر کی کارروائی مکمل کی جائے گی۔